مظفر نگر: سہارنپور ضلع میں تاپڑی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک عورت نے اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اس واردات میں اس کی دو بیٹیوں کی بھی موت ہوگئی اور تیسری بیٹی شدید طور سے زخمی ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ۳۰سالہ خاتون کل اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ اجین ایکسپریس کے سامنے کود گئی۔ انہوں نے بتایا کہ عو رت اور اس کی دو بیٹیوں کی جائے واردات پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک بیٹی شدید طور سے زخمی ہوگئی اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چاروں کی ابھی تک شناخت نہیں پائی ہے۔ دریں اثنا ایک دیگر واقعہ میں پردیپ نام کے ایک شخص نے کل شام یہاں ڈرّاپل کے نزدیک ٹریک کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق دونوں معاملوں میں خود کشی کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔