نئی دہلی : سابق مرکزی وزیر سینئر صحافی ایم جے اکبر کے خلاف ایک اور خاتون صحافی نے آواز اٹھائی ہے۔ پلوی گوگوئی نامی ایک خاتون صحافی جو فی الحال بزنس کرسپانڈنٹ آف نیشنل پبلک ریڈیو کی سربراہ ہیں ۔ انہوں نے ایم جے اکبر پر عصمت ریزی کا الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ1994ء میں جب وہ انگریزی اخبار ایشین ایج میں خدمات انجام دیاکرتی تھیں ۔ واشنگٹن پوسٹ میں ایک آرٹیکل میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم اکبر نے انہیں بوسہ دینے کی کوشش کی جب وہ جئے پور میں کسی اپنے کام کے سلسلے میں گئیں تھی۔ ایم جے اکبر نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی تھی ۔ اس وقت پلوی گوگوئی ۲۳؍ سال کی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکبر نے ان کے کپڑے اتار کر ان کی عصمت ریزی کی ۔ پلوی نے بتایا کہ وہ اس حادثہ سے کافی سہم گئی تھی۔ او رانہوں نے اس کا شکایت پولیس سے بھی نہیں کی کیونکہ وہ کافی اثر ورسوخ رکھتے تھے ۔شکایت کرنا بے سود تھا۔ دوسری جانب ایم جے اکبر کے وکیل سندیپ کپور نے اس الزام کو مسترد کردیا ۔