لکھنؤ: ہر شعبے میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوارہی خواتین نے اترپردیش میں منعقد ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بھی اپنی دمدار موجودگی کا احساس ریاست کی عوام کو کرایا ہے ۔
بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ہونے والے 17میئر امیدواروں میں سے چھ خواتین ہیں وہیں نگرپالیکا چیئرمین کی 44اور نگر پنچایت چیئرمین کی 90نششٹوں پر بھی خواتین نے جیت کا علم بلند کیا ہے ۔ میئر الیکشن میں بھی سب سے زیادہ ووٹ پانے والوں اور سب سے زیادہ ووٹوں سے جیتنے والوں میں بھی سر فہرست خواتین ہی رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی نے اس الیکشن میں میئر کی سبھی 17سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے ۔ ان 17میں سے چھ سیٹوں پر خاتون امیدوار تھیں۔ لکھنؤ سے سشما کھرکوال، آگرہ سے ہیملتا دیواکر، فیروزآباد سے کامنی راٹھور، کانپور سے پرملا پانڈے ، غازی آباد سے سنیتا دیال و شاہجہاں پور سے ارچنا ورما نے جیت درج کی ہے ۔غازی آباد کی سنیتا دیال سب سے زیادہ ووٹوں سے میئر بنی ہیں۔ سنیتا نے 2.87لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے بی ایس پی امیدوار کو شکست دی ہے ۔
لکھنؤ کی سشما کھرکوال کو پانچ لاکھ سے زیادہ ووٹ ملے ۔ آگرہ سے اب تک کی سب سے بڑی جیت بھی خاتون میئر ہیملتا کے نام رہی ہے ۔انہوں نے بی ایس پی کو 1.08لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا۔
کانپور کی پرما پانڈے نے 1.77لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ شاہجہاں پور کی ارچنا ورما نے 30ہزار و فیروزآباد کی کامنی راٹھور بھی 26ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے ۔نگر پالیکا پریشد کی 199سیٹوں میں سے 198 کے نتائج آئے ہیں۔ اس میں سے 88سیٹوں پر بی جے پی نے جیت حاصل کی ہے ۔ 88 میں سے 4سیٹوں کی کمان خواتین چیئرمینوں کے ہاتھ آئی ہے ۔ وزیر اعلی یوگی کی اپیل رنگ لائی۔ امیٹھی، امروہہ، اناؤ، قنوج، کشی نگر، کانپوردیہات، کاس گنج، کوشامبی، غازی پور، گونڈہ، نوئیڈا، جالون، جونپور، جھانسی، دیوریا، فتح پور، بلرامپور، بہرائچ، باغپت، مظفر نگر، مین پوری، رام پور، للت پور، بجنور، سونبھدر اور ہاتھرس کی ایک ایک ، ایٹہ، پیلی بھیت، فیروزآباد، بریلی، سیتا پور، باندہ کی دو۔ دو ، بدایوں، بلندشہر، کی تین ،تین نگرپالیکا پریشد کے چیئرمین سیٹوں پر بی جے پی کی طرف سے خواتین نے جیت حاصل کی ہے ۔
نگر پنچایت چیئرمین کی سب سے زیادہ سیٹیں بی جے پی نے بدایوں میں جیتی ہیں۔ بدایوں کی گلڑیا، رداین، کنور گاؤں، مڑیا و دہگواں سیٹ پر بی جے پی کی خاتون امیدوار نے جیت حاصل کی تو کشی نگر و پرتاپگڑھ میں چار۔ چار سیٹیں خاتون امیدواروں کی جھولی میں آئی ہیں۔ وہیں فیروزآباد میں نگر پنچایت کی کل 3سیٹیں ہیں۔ تین سیٹ0فریہا، ایکا و مکھن پور) پر بالترتیب بی جے پی کی ریکھا، مایا دیوی وگیتا دیوی نے جیت حاصل کی ہے ۔