جالور،25اپریل ؛)کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اس بار کانگریس کی حکومت بنی تو اسمبلی ،پارلیمنٹ کے ساتھ سرکاری نوکریوں میں بھی خواتین کو 30فیصد ریزرویشن ملے گا۔
مسٹرگاندھی نے آج راجستھان کے جالور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی ترقی پرزور دیتے ہوئے کہا کہ انصاف منصوبے کے تحت ہر مہینے خواتین کے کھاتے میں چھ ہزار روپے بھی جمع ہوں گے۔
اس کے علاوہ پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں بھی خواتین کو 30فیصد ریزرویشن دینے کے ساتھ سرکاری نوکریوں میں بھی خواتین کو 30فیصدریزرویشن دیا جائےگا۔
کسانوں کو ببر شیر بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک کسانوں کی پیروی کوئی نہیں کررہاتھا،لیکن میں کہتا ہوں کہ کسان ببر شیر ہیں اور ان کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔یہ لگناچاہئے کہ حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت بنی تو قومی بجٹ کے ساتھ کسانوں کا الگ سے بجٹ بنایا جائےگا،جس میں پہلے امدادی رقم ،بونس اور زراعت سے متعلق صنعتوں کی اطلاع مل جائےگی۔
مسٹرگاندھی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ میہل چوکسی،نیرو ودی کروڑوں روپے لے کر بھاگ جاتے ہیں اور ان کا کچھ نہیں بگڑتا جبکہ 30ہزار روپے کا قرض لینے پر بھی کسان کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھگوڑے صنعت کاروں کو جیل بھیجنا تبھی کسان کو جیل بھیجنے کا نمبر آسکتا ہے۔