لاہور: پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے انتخاب سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ کی 5 سے 6 کھلاڑیوں کی چھٹی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
نین عابدی اور اسماویہ اقبال سمیت متعدد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لئے نہیں بلایا جائے گا۔ ثنا میر کو کپتان اور سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے نظر انداز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ثنا میر کو فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ میں بلایا جائے گا۔ ثنا میر کپتان اور سینئر کھلاڑی ہیں وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں گی اور انہیں آپشن دیا گیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں۔ فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے جب کہ فٹنس ٹیسٹ کے لئی 25 سے 30 کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لئے کیمپ مرید کے میں لگایا جائے گا۔