نئی دہلی: مر کزی حکومت ایک اور معاملہ میں یوٹرن لینے جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق بازار میں مذبح کے لئے مویشیوں کی فروخت پر عائد پابندی کو ہٹا نے کی تیاری کی جارہی ہے۔یوپی میں یوگی ادتیہ ناتھ کی جانب سے مذبح پر سختی کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے ایک نوٹس آئی ہے۔
جس میں یہ شرط ہے کہ جانوروں کی فروخت ذبیحہ کے لئے نہیں ہوسکتی لیکن بعد ازاں سپریم کورٹ نے اس پر روک لگادی تھی۔
مویشیوں کے ظلم سے بچاؤ کے نئے پالیسی میں سلاٹر یعنی مذبح کے لفظ کو نکا ل دیا جائے۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق مر کزی وزارت قانو ن کی میں یہ بات رکھی گئی ہے۔
غور طلب بات ہے کہ پچھلے سال مئی میں وزارت ماحولیات کے نو ٹیفکیشن میں مویشی بازار میں مذبح کے لئے فروخت روک لگادی تھی۔
مطلب کہ جانور کی بازار میں خرید و فروخت تو ہوسکتی ہے لیکن اس کا ذبیحہ نہیں کیا جاسکتا۔اس مسئلہ پر ملک بھر میں احتجاج بھی ہوا تھا۔