اجودھیا: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوارا کو کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کے وصول پر عمل کرتے ہوئے ان کی حکومت نے ہر طبقے کی فلاح وبہبود کے لئے ریاست میں کام کیا ہے۔
ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کے سنت کبیر آڈیٹوریم میں منعقد بی جے پی پسماندہ سماج مورچہ کے سہ روزہ مجلس عاملہ کی میٹنگ کے اختتام کے موقع پر مسٹر یوگی نے عہدیداروں اور عام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا’ ریاست میں سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواش کے ساتھ ہم نے ہر کسی کے لئے کام کیا ہے۔
ہم نے سماج کے سبھی طبقات کا فلاح اور اہلیت کی بنیاد پر کام کررہے ہیں اور کوئی بھی بزرگ قوم کا ہوتا ہے جیسے نشاد،مہاراج سہیل دیو، مہارانی لکشمی بائی، شیواجی مہاراج،مہارانا پرتاپ، جھلکاری بائی، ادادیوی وغیرہ صرف اپنے سماج کے لئے نہیں ملک کے لئے جدوجہد کیا ہے۔