واشنگٹن، 15 مئی ( یواین آئی) عالمی بینک نے عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے ہندوستان کے سب سے زیادہ متاثر غریبوں اور کمزور طبقوں کے لئے ایک ارب ڈالر کا سماجی تحفظ پیکج منظور کیا ہے ۔
عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 14 مئی کے اجلاس میں اس پیکیج کی منظوری دی ۔
اسے ملا کر عالمی بینک کی كووڈ -19 وبا چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کو فراہم کی جا رہی مدد دو ارب ڈالر ہو گئی ۔