الریاض،25 جنوری(یواین آئی) دنیا کے مسلمانوں کے انتہائی مقدس سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک شہر قرار دے دیا۔
عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لیکر قرار دیا کہ صحت مند شہر کیلئے جتنے عالمی معیار طے کئے گئے تھے، مدینہ منورہ ان عالمی معیار پر پورا اترتا ہے۔
مدینہ منورہ کی آبادی 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ اس حوالہ سے عالمی ادارہ صحت نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو جاری کیا گیا صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا۔