آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے تیسرے مقابلے میں ایک عجیب وغریب سانحہ دیکھنے کو ملا۔ سری لنکا کے خلاف نیوزی کے گیند بازوں نے زبردست گیند بازی کی، لیکن اس دوران سری لنکا ئی کپتان کو قسمت کا سہارا بھی ملا۔
دراصل سری لنکا کے کپتان دمتھ کرونا رتنے تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ کی گیند پرپوری طرح چوک گئے اورگیند اسٹمپ پر جا لگی، لیکن بیلس (گلیاں) وکٹ سے نیچے نہیں گری اورانہیں آوٹ نہیں دیا گیا۔
یہ پورا حادثہ میچ کے چھٹے اوورمیں ہوا۔ کسل پریرا کے سامنے ٹرینٹ بولٹ تھے اوران کی دومسلسل گیندوں پربائیں ہاتھ کے بلے بازنے چوکے جڑدیئے۔ اس کے بعد انہوں نے تیسری گیند پرسنگل لے لیا۔ اوورکی چوتھی گیند پربولٹ نے کرونا رتنےکوآف اسٹمپ پرگیند پھینکی اوروہ آف اسٹمپ کو چھوتی ہوئی گئی، لیکن کرونا رتنےکی قسمت اچھی تھی کہ گلیاں نہیں گری۔
ویسے اس عالمی کپ میں ایسا پہلی بارنہیں ہوا ہے کہ وکٹ پرگیند لگی اورگلیاں نہیں گری۔ عالمی کپ 2019 کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے اسپنرعادل رشید کی گیند کوئنٹن ڈی کاک کو بیٹ کرتے ہوئے اسٹمپ پرجالگی تھی، لیکن گلیاں نہیں گری۔ اس سانحہ کے بعد کمنٹری کررہے کئی سابق کرکٹروں نے گلیوں پرسوال کھڑے کردیئے تھے۔
کرونا رتنے کے معاملے میں بھی گلیاں نہ گرنے پرکرکٹ کمنٹیٹرہرشا بھوگلے نے سوال اٹھائے اورانہوں نے کہا کہ ایسے واقعات مسلسل ہورہے ہیں، اس موضوع کو اٹھایا جانا بے حد ضروری ہے۔ آکاش چوپڑا نے بھی نئی گلیوں کو بھاری بتایا اورکہا کہ اس سے گیند بازوں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیسن نے ٹاس جیت کرسری لنکائی ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے اس میچ کے لئے ٹام بلنڈل، ٹم ساوتھی، ہینری نکولس اور ایشا سوڑھی کو باہربٹھایا۔ وہیں سری لنکا نے بھی جیفری وینڈرسے، ملندا شری وردنا، نوان پردیپ اوراوشکا فرنانڈوکوموقع نہیں دیا۔