گورکھپور: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور گورکھ ناتھ یونیورسٹی کے چانسلر یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں کہا کہ عالمی وبا کوروکے دوران پوری دنیا نے ہندوستان کے قدیم اور روایتی طبی طریقوں میں سے ایک آیوروید کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔
گرو گورکھناتھ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز آیوروید کالج میں بی اے ایم ایس کے پہلے سال کے طلباء کے ابتدائی نصاب کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے ورچوئل میڈیم کے ذریعے کہا کہ نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں آیوروید کے تئیں ایک مختلف رجحان ہے دیکھنے کو مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا آیوروید کو فروغ دے کر طبی سیاحت، روزگار اور دواؤں کی کھیتی کے امکانات کو وسیع میدان دیا جا سکتا ہے۔