غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مجھے ایڈز نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذاکر نائیک کے وکیل اکبر الدین عبدالقادر نے اپنی جانب سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک مکمل طور پر صحت مند ہیں اور گھر پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذاکر نائیک اور ان کے اہل خانہ کی بیماری سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں جنہیں بھارتی میڈیا پھیلا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور کسی افواہ پر دھیان نہ دیں۔ ڈاکٹرز متحرک اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ایڈز جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ان کی اہلیہ فرحت نائیک اور ان کی بیٹی میں ایچ آئی وی پازیٹیو پایا گیا ہے۔