اقوام متحدہ نے وارننگ دی ہے کہ دنیا شدید گرمی کی لہروں میں اضافے کا سامنا کرنے کی تیار ی کر لے۔ان دنوں یورپ، امریکا کی کچھ ریاستوں، کینیڈا، جاپان اور چین میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔
چین
چین میں 52 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت نے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔ برطانیہ کے میٹ آفس کے مطابق، چین میں اتوار کے روز اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جب مغربی سنکیانگ کے علاقے میں پارہ 52.2C (126F) ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر جنوبی چین میں سمندری طوفان ٹالِم کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
An onslaught of heat waves is gripping parts of the Northern Hemisphere, as some cities face dangerous temperatures. There are sweltering temperatures in many parts of Europe, and the heat index in the Middle East has reached life-threatening levels. https://t.co/dSbiGFtLHx pic.twitter.com/UHahVm04Mr
— The New York Times (@nytimes) July 18, 2023
طوفان کے باعث پروازوں تعطل کا شکار ہیں جبکہ ماہی گیروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے ساحلی اور سیاحتی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے، طوفان ویتنام جاتے ہوئے کمزور پڑ گیا ہے۔
جاپان اور کوریا
جاپان میں تقریباً 60 افراد ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے بیمار ہوگئے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں کئی دنوں سے جاری طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔
Some climate experts are urging government agencies to start naming heat waves.
European news outlets are referring to the latest one in Southern Europe as “Caronte,” after the ferryman in Dante Alighieri’s poem “Inferno." https://t.co/BA2NF1Ca87
— The New York Times (@nytimes) July 18, 2023