بائیڈن نے کہا ’’میرے خیال میں ہمیں ابھی جس پروٹوکول پر عمل کرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ اگر آپ چین سے پرواز کر رہے ہیں تو آپ کو ٹیسٹ کروانا ہوگا۔‘‘
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ’فکرمند‘ ہیں کہ چینی حکام کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے کس طرح نمٹ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا اعادہ کیا کہ چین سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : زورآور لیڈر عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین آج بی ایس پی میں ہوں گی شامل
جب بائیڈن سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ چینی حکام کووڈ۔ 19 کو کس طرح سنبھال رہے ہیں، تو انہوں نے کہا ’’ہاں… میں فکر مند ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’میرے خیال میں ہمیں ابھی جس پروٹوکول پر عمل کرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ اگر آپ چین سے پرواز کر رہے ہیں تو آپ کو ٹیسٹ کروانا ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ چینی حکام بہت حساس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سردی کی لپیٹ میں شمالی ہندوستان، راجدھانی دہلی میں درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس تک پہنچا
واضح رہے کہ چین نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا کے حوالے سے اپنی صفر کووڈ پالیسی میں نرمی کر رہا ہے اور جنوری میں اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور امریکہ ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ۔ 19 کی جانچ کو لازمی قرار دیا ہے۔