خواتین کرکٹ کھلاڑیوں پر مبنی آئی پی ایل، یعن ڈبلیو پی ایل کی ٹیمیں خریدی جا چکی ہیں اور اب سبھی کو بے صبری سے انتظار ہے کھلاڑیوں کی نیلامی کا۔ ڈبلیو پی ایل کے پہلے سیزن کے لیے نیلامی رواں ماہ یعنی فروری کے دوسرے عشرہ میں ہو سکتی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق نیلامی کے لیے 11 فروری یا 13 فروری کی تاریخ مقرر کی جا سکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک نیلامی کے لیے جگہ کا تعین بھی نہیں کیا گیا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ دہلی یا ممبئی میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے میلہ لگ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں جلد ہی بی سی سی آئی کوئی اعلان کرے گا۔
نرملا سیتا رمن کا صحت کے شعبے میں بڑا اعلان، 2047 تک کئی بیماریوں سے نجات دلانے کا وعدہ
قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی نے ڈبلیو پی ایل (وومن پریمیر لیگ) کے لیے نیلامی 6 فروری کو کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن پھر کچھ وجوہات کے سبب کسی آگے کی تاریخ میں کرنے کا فیصلہ ہوا۔ بی سی سی آئی نے ڈبلیو پی ایل کی پانچوں فرنچائزی کو نیلامی کے لیے تیار ہونے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا تھا اور اب سبھی نیلامی کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ڈبلیو پی ایل کا آغاز مارچ کے پہلے ہفتہ سے ہو سکتا ہے اس لیے نیلامی کا عمل بھی جلد کرنا ضروری ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ڈبلیو پی ایل کا پہلا سیزن مارچ کے آخر تک ختم بھی ہو جائے گا۔
گوتم اڈانی کو پیچھے چھوڑ کر مکیش امبانی ہندوستان کے امیر ترین شخص بن گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے ڈبلیو پی ایل کے لیے خاتون کرکٹ کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ میں بدلاؤ دو وجہ سے کی۔ پہلی وجہ تو یہ کہ ڈبلیو پی ایل فرنچائزی مالکان کے پاس یو اے ای میں چل رہے آئی ایل ٹی-20 اور جنوبی افریقہ میں چل رہے ایس اے 20 میں بھی کلب ہیں۔ آئی ایل ٹی-20 کا فائنل 11 فروری اور ایس اے 20 کا فائنل 12 فروری کو ہونا ہے۔ یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ ڈبلیو پی ایل میں پانچوں ٹیموں میں سے تین کے پاس آئی پی ایل (مرد) میں ٹیمیں ہیں۔ ان میں ممبئی انڈینز، رائل چیلنجرس بنگلور اور دہلی کیپٹلز شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اڈانی گروپ اور کیپری گلوبل نے بھی ٹیمیں خریدی ہیں۔