ممبئی:اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ‘رئیس’ کاموازنہ ‘سلطان’ اور ‘دنگل’ سے کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔
شاہ رخ کی فلم ‘رئیس’ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ۔ ‘رئیس’ 100 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے ۔ ان کی فلم کا مقابلہ سلمان کی فلم ‘سلطان’ اور عامر خان کی فلم ‘دنگل’ سے کیا جا رہاہے ۔
شاہ رخ کا کہنا ہے کہ ‘رئیس’ کا مقابلہ ‘دنگل’ اور ‘سلطان’ سے کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘رئیس’ فلم سازوں کی امیدوں پر کھری اتری ہے ۔ اچھا کاروبار کر رہی ہے لیکن فلم کی کامیابی کا موازنہ کسی اور فلم سے کرنا ٹھیک نہیں ہے ، کیونکہ ہر فلم کی اپنی الگ قسمت ہوتی ہے ۔
شاہ رخ نے کہا، ”ہر فلم اپنا کاروبار کرتی ہے اور اس کی اپنی الگ جگہ ہوتی ہے ۔ ایسی فلمیں بھی تھیں جو اس سے الگ اور اچھی تھیں۔ ہر فلم کا ایک ہی پیمانے پر تجزیہ کرنا بڑا عجیب ہے ۔ کاروبار کی سطح پر ہم نے توقع سے بہتر کام کیا ہے ۔ کلیکشن کے اعداد و شمار اس کی تصدیق کرتے ہیں، لیکن جب ہم آپس میں موازنہ شروع کر دیتے ہیں، تب امکانات کی کوئی حد نہیں ہوتی۔اہم بات یہ ہے کہ ‘رئیس’ فلم سازوں کی امید پر کھری اتری ہے ۔”