واشنگٹن ، 15 ستمبر ؛ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے چین کے صدر شی جن پنگ کو دوطرفہ ملاقات کی پیشکش کی جسے مسٹر جن پنگ نے مسترد کردیا۔
مسٹر بائیڈن نے حال ہی میں مسٹر جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دو طرفہ ملاقات کی پیشکش کی جسے چینی صدر نے ٹھکرا دیا۔
فنانشل ٹائمز نے کئی لوگوں کے حوالے سے ٹیلی فون کال پر بتایا کہ مسٹر بائیڈن اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی کوشش میں ناکام رہے۔
اخبار نے خبر دی ہے کہ مسٹر بائیڈن نے مسٹر جن پنگ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی تھی ، لیکن چینی صدر نے ان کی پیشکش کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا کہ امریکہ کو اجلاس منعقد کرنے کے بجائے چین کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔