شیاؤمی نے ستمبر 2021 میں ایک نئی سیریز سی وی کو متعارف کرایا تھا جسے کمپنی نے دنیا کا خوبصورت ترین اسمارٹ فون بھی قرار دیا تھا۔
اب چینی کمپنی کی جانب سے اس کا اپ ڈیٹ ماڈل شیاؤمی سی وی 1 ایس پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ نیا فون 21 اپریل کو متعارف کرایا جائے گا اور کمپنی کی جانب سے ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں اس کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر کمپنی کی جانب سے جاری ویڈیو میں فون کا ڈیزائن واضح ہے۔









