بالی ووڈ کی رومانی فلموں کے بےتاج بادشاہ یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا 85 برس کی عمر میں آج صبح چل بسیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا چوپڑا طبیعت کی ناسازی کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھی جس کے بعد آج صبح زندگی کی بازی ہار گئیں۔
خیال رہے کہ پامیلا چوپڑا پلے بیک گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور پروڈیوسر بھی تھیں۔
انہوں نے 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آئینہ‘ پروڈیوس کی تھی جبکہ 1997 میں ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کی شریک رائٹر بھی تھی۔
اس کے علاوہ انہوں نے 1976 کی فلم ’کبھی کبھی‘ سے لے کر 2002 کی فلم ’مجھ سے دوستی کروگے‘ تک یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی کئی فلموں میں اپنی آواز کا جادو چلایا۔
ان کے لواحقین دو بیٹے آدیتہ چوپڑا اور اودیے چوپڑا اور بہو رانی مکھرجی ہیں۔
انہوں آخری بار یش چوپڑا کی زندگی پر مبنی فلم نیٹ فلکس دستاویزی فلم ’دی رومنٹک‘ میں دیکھا گیا تھا۔