تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے یمن کی مسلح افواج کی بڑی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ :کارروائياں اس غاصب حکومت کی نابودی تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی کو جو چيز نقصان پہنچا رہی ہے وہ باب المندب میں مغربی ممالک، صیہونی حکومت اور امریکہ کی فوجی موجودگی ہے۔
القحوم نے مزید کہا کہ یمن بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے مطابق جہاز رانی اور بحری بیڑوں کی حفاظت میں شریک اور اس کا محافظ ہے۔ انہوں نے کہا ہم فلسطین اور غزہ کی حمایت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔ تحریک انصاراللہ کے رہنما نے کہا کہ یمن کے خلاف کسی بھی طرح کے دشمنانہ اقدام کا انجام برا ہوگا اور اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
واشح رہے کہ یمنی فوجیوں نے حالیہ دنوں میں بحر احمر میں صیہونی حکومت کے کئی اور امریکہ کے ایک بحری جہاز پر حملے کئے ہیں اور اس بحری راستے کو صیہونی حکومت کے لئے پوری طرح ناامن کردیا ہے یہاں تک کہ تل ابیب کے حکام نے امریکہ، جرمنی اور فرانس سے اپنے جہازوں کی سیکورٹی میں مدد دینے کی درخواست کی ہے۔ یمنی فوج کے اقدامات نے صیہونی حکومت کی سب سے اہم بندرگاہ کو مفلوج کردیا ہے ۔