اعظم گڑھ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ نے سماج کو ذات، مذہب اور علاقائیت کے نام پر لوگوں کوتقسیم کرنے کی سازش کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے بائیس کروڑ عوام کی سلامتی کی ذمہ داری اور نوجوان ، کسانوں کی خوشحالی کے لئے عہدبند ہے ۔
مسٹر یوگی آج یہاں ایک تقریب میں شرکت کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ذات، مذہب او رعلاقائیت کے نام سماج کو تقسیم کرنے پر مصر ہیں لیکن ایسے لوگوں کے منصوبے کامیاب نہیں ہویں گے ۔اس کا جواب متوازن ترقی سے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں مسلسل ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ریاست میں بدعنوانی اور جرائم کرنے والے اب جیلوں میں ہوں گے ۔ نوجوانوں کے لئے روزگار کے راستے کھلیں گے ۔