لکھنؤ : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کے روز علی گڑھ جائیں گے۔
ایک سرکاری ترجمان نے منگل کو بتایا کہ مسٹر یوگی 8 ستمبر کو علی گڑھ کا دورہ کریں گے۔
وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے علی گڑھ کے مجوزہ ٹور پروگرام کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور افسران کو مناسب ہدایات دیں گے۔