لکھنؤ: اترپردیش کے گورنررام نائک ووزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 63 ویں برسی پرڈاکٹر امیبیڈکر کوخراج عقیدت پیش کی۔
مسٹر یوگی نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے برسی پر ان کی مورتی پر گلپوشی کرتے ہوئے کہا کہ‘‘بابا صاحب نے سماج میں مساوات کے قیام کے لئے کافی جدوجہد کی ان خواب تھا کہ سماج میں مساوات کا قیام ہو اور عدم مساوات کا پوری طور سے خاتمہ ہوجائے ۔ بی جے پی حکومت ڈاکٹر صاحب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے سماج کے سبھی طبقات کے فلاح کا آئین دیا وہ چاہتے تھے کہ مساوی سماج کا قیام ہو۔ انہوں نے کہا کہ آزادی تو ملی ہے لیکن مساوات کے قیام کے لئے ڈاکٹر امبیڈکر کے خوابوں کی تعمیر کرنے کا عزم کریں۔