لکھنؤ : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر یادو نے کہا کہ اس حکومت کے صرف چند ماہ باقی ہیں۔
انہوں نے جمہوریت کے مندر یعنی اسمبلی میں بھی جھوٹ سے گریز نہیں کیا اور بہت سارے عوام سے وعدے کیے جن میں ایک کروڑ ڈیبلیٹ اور طلبہ کو امتحان الاؤنس دینا شامل ہے۔