لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں گزشتہ رات امرناتھ یاترا کے مسافروں پر کئے گئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ۔
وزیر اعلی نے کل رات اس سلسلے میں ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سلکھان سنگھ، پرنسپل سکریٹری برائے داخلہ اروندر کمار اور ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (قانون) آنندکمار کے ساتھ ملاقات کی اور ریاست میں سیکورٹی کے تئیں احتیاط برتنے کی ہدایات دیں۔
ساتھ ہی، صوبہ میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی نگرانی اور ضروری کارروائی کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔مسٹر یوگی نے تمام حکام اور پولیس دستے کو کاوڑ یاترا کو پوری ریاست میں صحیح طریقے سے پورا کرانے میں پوری مستعدی کے ساتھ کام کرنے کے لئے کہا ہے ۔وزیر اعلی نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اور زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ہے ۔