لکھنؤ، 12 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عالمی یوم نرس کے موقع پر تمام نرسوں کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
مسٹر یوگی نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں کہا کہ صحت خدمات میں نرسنگ اسٹاف کی اہم حصہ داری ہے۔
عالمی وبا کووڈ-19 سے پیدا شدہ حالات میں ہماری نرسیں کورونا فرنٹ لائن ویریئر کے طور پر پوری ایمانداری سے مریضوں کی خدمت کر رہی ہیں۔