لکھنؤ، 6 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اس موقع پر شروع کئے جارہے سماجی انصاف پنکھوڑے سے محروم اور استحصال زدہ طبقوں کو مضبوط کرنے کے بی جے پی کا عزم کو نئی توانائی ملے گی ۔
مسٹر یوگی نے بی جے پی کے 42ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ’’دنیا کی سب سے بڑی تنظیموں سے ایک بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام پرعزم اور وقف کارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور بہت ساری نیک خواہشات‘‘۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ’’انتودیہ سے راشٹرودیہ کے راستے پر چل رہی بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے 7 سے 20 اپریل 2022 تک ملک بھر میں ’سماجی انصاف پکھواڑہ‘ منانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔ بلاشبہ اس سے غریبوں، محروموں، استحصال زدہ اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے بی جے پی کے عزم کو نئی توانائی ملے گی۔
وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کیا ’’محترم وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت اور قومی صدر جے پی نڈا جی کی ہدایت پر بی جے پی کی طرف سے منایا جا رہا ’سماجی انصاف پکھواڑہ‘ سماج کے آخری طبقے کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔