لکھنو: اترپردیش کانگریس سربراہ اجے کمار للو نے کہا کہ ٹی بی کی روک تھام میں مرکزی اور ریاست کی بی جے پی حکومتوں پر پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے اور ٹی بی کے مریضوں کو ہر مہینے علاج کے ساتھ غذا کے لئے دینے والے تغذیہ بھتہ 500روپئے کی اسکیم کاغذوں تک سمٹ کررہ گئی ہے۔
مسٹر للو نے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ عالم یوم ٹی بی کو یوگی حکومت بڑے بڑے اشتہارات کے ذریعہ سے مشتہر کررہی ہے جبکہ مرکز نے 2025تک ملک کو ٹی بی سے پاک کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔
دوسری جانب ٹی بی کے مریضوں کو تغذیہ کے لئے دی جانی والی رقم تو دور مریضوں کو مناسب علاج بھی نہیں مل پارہا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں ہر سال چار لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اموات ٹی بی سے ہورہی ہیں۔