لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سرکاری گاڑیوں پر سے سرخ اور نیلی بتی اتار نے کا حکم اگر وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کے تحت کی ہے لیکن ان کے وزراء کا ٹھاٹ باٹ سے طبیعت نہیں بھر پا رہی ہے ۔
وزیر اعلی نے ریاست میں وی آئی پی کلچر ختم کرنے کے لئے کابینہ کی میٹنگ میں لیڈروں اور وزراء کو سخت ہدایات دی تھی۔ اس کے باوجود ان کے ہی وزیر اور لیڈر ان احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ مسٹر یوگی پہلے ہی کہہ چکے ہیں ‘مجھے خصوصی ٹریٹمنٹ نہیں چاہئے ، میں زمین پر بیٹھنے والا آدمی ہوں۔میرے دورے ، معائنہ یا دیگر پروگراموں کے دوران خصوصی انتظامات قطعی نہ کی جائے ۔ “ریاست کے آبپاشی وزیر دھرم پال سنگھ کل ایلگن چرسڈي ڈیم کا معائنہ کرنے گونڈا پہنچے تھے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈر پرینکا راوت بھی ان کے ساتھ تھیں۔ ان کے استقبال میں وی آئی پی کلچر کا مکمل خیال رکھا گیا۔ گھاگھرا ندی کے کنارے ریت پر حکام نے ان کو خوش کرنے کے لئے قالین بچھوا دیا، جس پر چل کر انہوں نے ڈیم کا معائنہ۔ریت پر سبز رنگ کے قالین بچھائے جانے پر میڈیا نے جب وی آئی پی کلچر پر سوال اٹھایا تو مسٹر سنگھ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے حکام پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ دوسری طرف، وزیر کے ساتھ معائنہ کرنے پہنچی بی جے پی ممبرپارلیمنٹ پرینکا راوت بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی صفائی مہم کی دھجیاں اڑاتی نظر آئیں۔ انہوں نے اسٹیمر پر کھڑی ہوکر منرل واٹر پینے کے بعد جھوٹی بوتل دریا میں پھینک دی، جبکہ دریاؤں کی صفائی مسٹر مودی کی پہلی ترجیح ہے ۔