لکھنو: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سالوں سے اترپردیش کی اقتدار میں قابض یوگی آدتیہ ناتھ حکومت جرائم کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔
مسٹر یادو نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ دوسری ریاستوں میں یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش کی نظم ونسق کا ڈھول پیٹتے نہیں تھکتے ہیںلیکن یہاں حالات کافی خوف ناک ہیں۔
عوام کا دھیان ہٹانے کو بی جے پی حکومت اعدادوشمار کی فصل اگانے کی کوشش توکررہی ہے لیکن اب تک اس کے کھیت بنجر ہوچکے ہیں اور جھوٹ کام نہیں کررہا ہے۔