لکھنؤ:29اکتوبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بنکروں کے مسائل کے سلسلے میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے اور حکومت بنکروں کے مفاد کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
محترمہ واڈرا نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’دنیا میں بنارس کا نام مشہور کرنے والے بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی نہ دینا،نئے ریٹ پر بجلی بل کی وصولی کے لئے انہیں ہراساں کرنا بے حد غلط ہے۔بی جے پی حکومت کو بلاتاخیر فلیٹ ریٹ پر بجلی و پرانے شرح پر بقایا جات کی ادائیگی نافذ کر کے بنکروں کا تحفظ کرنا چاہئے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے خط میں لکھا ہے’گذشتہ کچھ وقت سے وارانسی کے بنکر کافی پریشان ہیں۔پوری دنیا میں مشہور بنارسی ساڑیوں کے بنکر دانے دانے کو محتاج ہوگئے ہیں۔کورونا وبا اور سرکاری پالیسیوں کی وجہ سے ان کا پورا کاروبار چوپٹ ہوگیا ہے جبکہ ان کا دست کاری نے صدیوں سے اترپردیش کا نام روشن کیا ہے۔ حکومت کو اس مشکل وقت میں ان کا تعاون کرنا چاہئے۔
انہوں نے لکھا’یو پی حکومت نے 2006 میں بنکروں کے لئے فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کی اسکیم نافذ کی تھی مگر آپ کی حکومت یہ اسکیم ختم کرکے بنکروں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ من چاہئے بجلی شرح شرح کے خلاف ہڑال پر گئے بنکروں کو حکومت نے بات چیت کے لئے بلایا اورتیقن دیا کہ ان کے مطالبات مان لئے جائیں گے مگر مسائل کے حل کی کو ئی کوشش نہیں کی گئی۔
محترمہ واڈرا نے مطالبہ کیا ہے کہ بنکروں کو فلیٹ شر ح پر بجلی دینے کی اسکیم کو بحال کیا جائے۔فرضی بقایا جات کے نام پر بنکروں کا استحصال بند کیا جائے اور بنکروں کے بجلی کنکشن نہ کاٹے جائیں بلکہ کاٹے گئے کنکشن کو فورا بحال کیا جائے۔