لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک ہی منصوبہ بندی کی کئی کئی مرتبہ افتتاح کر رہے ہیں۔
بھدوہی میں ‘کارپوریٹ ایکسپو مارٹ’ کو عوام کے نام منسوب کرنے کی تقریب پر انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت اس منصوبہ کو تیسری مرتبہ عوام کے نام منسوب کر رہی ہے، اسے بتانا چاہیے کہ بابت پور-بھدوہی روڈ پر بقیہ ادھورے کاموں کو کب پورا کیا جائے گا۔