لکھنؤ:04اپریل(یواین آئی) کورونا وائرس کے خطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے یوپی کی یوگی حکومت کی کوشش کو ناکافی بتاتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کسانوں اور غریبوں کی مدد کے لئے ریونیو وصولی روکنے اور بینک قرضوں پر سود کی معافی سمیت دیگر کئی تجاویز پیش کئے ہیں۔









