غازی پور: وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت میں اترپردیش کی چہارجانب ترقی ہوئی ہے جبکہ غنڈے،مافیا اور شرپسند عناصر روپوش ہونے کو مجبور ہیں.
ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو پر طنز کسا اور کہا’کالا چشمہ پہننے والوں کو ترقی نہں بلکہ سب کچھ کالا ہی نظر آتا ہے انہوں نے دعوی کیا کہ یوپی میں بی جے پی 300سیٹیں جیت کر حکومت بنائے گی اور کسانوں، نوجوانوں ، بے روزگاروں، غریبوں سے کئے گئے تمام وعدے وفا کئے جائیں گے۔
شاہ نے کہا سال 2017 میں ہم نے کہا تھا کہ مافیاؤں کادور ختم کرنا ہے آج آپ دیکھ لیں سبھی اپنی اوقات میں ہیں۔
اکھلیش دور اقتدار میں قتل ، ڈاکہ زنی و عصمت دری کے معاملے میں سب سے اوپر رہنے والا یوپی آج ڈیری، آنولہ،گنا،چینی، ہرا مٹر، ادرک وغیرہ کی پیداوار میں سب سے آگے ہے۔