لکھنؤ:23جولائی(یواین آئی) اترپردیش میں طبی خدمات اور اسپتالوں کی حالت کے سلسلے میں یوگی حکومت کی لگاتار تنقید کررہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو الزام لگایا کہ وزیر اعلی حالات میں بہتری کے بجائے اسے چھپانے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں۔
مہوبہ کے نسواں اسپتال کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محترمہ واڈرا نے ٹوئٹ میں لکھا’کورونا بحران میں طبی خدمات چست ودرست ہونی چاہئے۔ مگر مہومہ میں نسواں اسپتال کا یہ حال ہے۔ آپ نے بریلی، گورکھپور کے اسپتالوں میں بھی بدنظمی کی حالت دیکھی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ’لکھنؤ میں طبی خدمات کے اوپر بیان دینے والے وزیر اعلی کی دلچسپی ان حالات میں بہتری میں کم اور انہیں چھپانے میں زیادہ ہے’۔کانگریس لیڈر کی جانب سے شیئر کئے گئے ویڈیو میں اسپتال میں پانی بھرا ہوا ہے۔ اور پانی کی پرواہ کئے بغیر ملازم اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے محترمہ واڈرا نے بریلی کے راج شری اسپتال کا ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں چھ سے تیز دھارا میں پانی گررہاتھا۔ اسپتال انتظامیہ نے حالانکہ بعد میں صفائی دیتے ہوئے اسے پانی کی ٹنکی کا لیکیج بتایا تھا اور درست کردینے کی بات کہی تھی۔