لکھنو: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے عہدیداروں نے منگل کو نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹے اور بہو کو نیک تمناوں سے نوازہ۔
وزیر اعلی کے طو رپر مسٹر یوگی کے موجودہ میعاد کار میں یہ پہلا موقع تھا جب وہ اپنے پڑوسی و نائب وزیراعلی کیسو پرساد موریہ کے گھرپہنچے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں مسٹرموریہ کے بیٹے کی شادی ہوئی تھی جس کی خوشی میں موریہ نے دوپہر کے کھانے کی دعوت کی تھی۔