غازی پور، 13 اگست (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو غازی پور ضلع میں سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور راحتی امداد تقسیم کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور بعد میں گہمر انٹر کالج، غازی پور میں سیلاب سے متاثر لوگوں کو راحتی سامان تقسیم کیا۔
انہوں نے سیلاب سے متاثر لوگوں سے ملاقات ککی اور انہیں مناسب مدد کی یقینی دہانی کرائی۔