لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گذشتہ دنوں کچھ اضلاع میں ہوئے پر تشدد مظاہروں کے ملزمین کی شناخت کر ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) کی ہدایت دی ہے۔
یوگی نے اس معاملے میں محکمہ داخلے کے ذریعہ اتوار کو شام تک کی گئی کاروائی کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ ریاست کے امن و امان سے کھلواڑ کرنے کی چھوٹ کسی کو نہیں دی جائے گی۔
ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں جو مثال بنے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی قانون ہاتھ میں لینے کا گناہ نہ کرے۔