سہارنپور: یوگی حکومت دیوبند سمیت اترپردیش کے 12حساس مقامات پر اے ٹی ایس کمانڈے سنٹر کھولے جانے کے فیصلے کو جلد ہی پائے تکمیل تک پہنچانے جارہی ہے۔
سہارنپور کے دیوبند قصبے میں ریلوے روڈ پر ٹیلی فون ایکسچینج اور شیو ششو مندر اسکول کے درمیان محکمہ جنگلات کی 2000مربع میٹر زمین پر اس سنٹر کو بنانے کے لئے حاصل کی گئی ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سات نومبر کو اس اے ٹی ایس سنٹر کو سنگ بنیاد رکھنے والے ہیں۔