پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے چالیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ آس پور دیوسرہ علاقے کے بھاٹی گاوں میں گزشتہ شب ایک نوجوان کو کچھ لوگوں نے لاٹھی ڈنڈے سے مارپیٹ کرکے قتل کر دیا ۔
ایس ایچ او ناریندر نے آج بتایا کہ انل سروج (35) ساکن ڈھانڈھر گزشتہ شب دس بجے کھانہ کھا رہا تھا کہ ایک فون آیا وہ بائک لے کر گھر سے دو کلومیٹر مسافت پر واقع بھاٹی گاوں پہونچا جہاں موجود لوگوں نے اس کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کر دیا ۔
اطلاع کی بنیاد پر پہونچی پولیس نے زخمی انل کو مقامی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے میڈیکل کالج پرتاپگڑھ ریفر کر دیا ۔