برلن ؛جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ میں 2ٹرینوں کے تصادم میں ایک 24 سالہ مسافر ہلاک جبکہ دیگر 18 زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 5کی حالت نازک ہے۔ میونخ کی اشٹانبرگر جھیل کے نزدیک ٹرینیں یک طرفہ پٹڑی پر آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔ جائے حادثہ پر وفاقی اور ریاستی پولیس، فائر بریگیڈ، ریسکیو اہل کار اور ٹیکنیکل ریلیف آرگنائزیشن کے 700 کارکنوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔