نئی دہلی ، 25 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ ووٹ ڈالنا جمہوریت کی ایک بہت بڑی طاقت ہے اور یہ شہریوں کے حق کے ساتھ ان کا فرض بھی ہے۔
قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر امت شاہ نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں کہا’’ووٹ ڈالنا جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہے ،
یہ ہمارا حق اور فرض بھی ہے۔ قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر میں تمام ووٹرز خاص طور سے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ چوکس اور باخبر رہیں اور اپنے حق رائے دہی کو قومی مفاد میں استعمال کرنے کا عہد کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔ ‘‘
خیال رہے ملک میں ’قومی ووٹرز ڈے‘ ہر سال 25 جنوری کو منایا جاتا ہے۔