ممبئی:بالی ووڈ کی باربی ڈال قطرینہ کیف اپنی بہن ایزا بیل کو لانچ کرنے جا رہی ہیں۔
پرینکا چوپڑا اور انوشکا شرما کے بعد اب قطرینہ کیف پروڈیوسر بننے جا رہی ہیں۔ قطرینہ اپنی پروڈکشن کی فلم سے اپنی ماڈل بہن ایزابیل کو لانچ کریں گی۔ سلمان خان، ایز ابیل کو اپنی پروڈکشن کی فلم سے لانچ کرنے والے ہیں۔ اس میں ان کی بہن سونیا کیف بھی ہوں گی لیکن بعد میں یہ واضح ہو گیا کہ فی الحال سلمان کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے . لیکن اب یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر کوئی ایزا بیل کو بالی ووڈ میں لانچ کرے گا تو وہ قطرینہ ہی ہوں گی۔
قطرینہ اس وقت ایک ڈائریکٹر کے ساتھ مل کر فلم کی اسکرپٹ تیار کر رہی ہیں۔ جلد ہی ان سب چیزوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس بارے میں قطرینہ کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے ۔ یہ طے ہے کہ جلد میں ایک فلم کی پروڈکشن کروں گی۔