بریلی : سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک آئی ڈی پر پاکستان کا جھنڈا لگا کرہندو مذہب کی مبینہ توہین کرنے سے متعلق ویڈیووائرل کرنے کے الزام میں ملزم کو پولیس نے بریلی کے عزت نگر سے گرفتار کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ بندن علی باشندہ دھوریرا مافی کے خلاف مدعی سونو پاٹھک باشندہ پٹیل ویہار تھانہ سبھاش نگر بریلی کے ذریعہ تحریر دی تھی کہ فیس بک آئی ڈی پر پاکستانی جھنڈا لگا کر ہندو مذہب کی توہین کرنے کا ویڈیو وائرل کررہا ہے ۔
انہوں نے بتایا شکایت کی بنیاد پر تھانہ عزت نگر میں دفعہ 153اے م295 اے آئی پی سی و 67 آئی ٹی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
متعلق ملزم بندن علی کو بدھ دوپہر وقت ڈیلا پیر منڈی گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق موبائل بھی برآمد کیا گیا۔