اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو دھمکی دینے والے نوجوان کملیندر سنگھ کو پولیس نے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے گرفتار کر لیا ہے۔ لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد پولس نے رائے پور کے ٹکراپارہ علاقے سے یوگی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔