بارہ بنکی : زمین کی خریداری کے بعد پیسہ ادا نہ کرنا پڑے اس سلسلے میں شہ زوروںنے نوجوان کوقتل کردیا۔ موقع پر پولیس نے پہنچنے کے بعد لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ لیکن تھانے میں تحریر دینے کے بعد بھی فتح پورپولیس مقدمہ درج کرنے سے گریز کررہی ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق گووندر سنگھ ولد میجر سنگھ باشندہ گائوں جگنی تھانہ محمد پور کھالہ کے قتل کے معاملے میں متوفی کے چچا مختار سنگھ نے پولیس میں تحریر دے کر قتل کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا تھااور الزام عائد کیاہے کہ راجیو نین تیواری ولد شیوکمار تیواری باشندہ فتح پور نے متوفی سے زمین
خریدی تھی ۔جس کی رقم دس لاکھ روپئے راجیو نین کو اداکرنی تھی۔ متوفی کے چچا نے کہا کہ اس کے بھتیجے کو راجیو نین نے اپنے منشی کے ذریعہ کل صبح بلایا تھا جس کے بعد گووندر منشی کے ساتھ چلا گیا تھا ۔اگلے دن اس کی لاش برآمد ہوئی ۔ متاثرہ کنبے نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔