ویڈیو اسٹریمنگ کے معروف پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے صارفین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے ذریعے سہولت فراہم کر رہا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے مواد تخلیق کرنے والوں کو جدید ترین AI سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ پلیٹ فارم نے یوٹیوب اسٹوڈیو تجزیات میں ایک ‘انسپائریشن ٹیب’ شامل کیا ہے جو ویڈیو تخلیق کاروں کو نئے آئیڈیاز کے لیے AI پر مبنی تجاویز دے گا۔









