کیف، 20 ستمبر (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس، چین، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ایران کے شہریوں سمیت 42 قانونی اداروں اور چھ افراد کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے احکامات پر دستخط کیے ہیں۔
مسٹر زیلینسکی نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے احکامات میں کہا”یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے 19 ستمبر 2024 کے فیصلے “انفرادی خصوصی اقتصادی اور دیگر پابندیوں” کو نافذ کرنے کے سلسلے میں”
دستاویزات کے مطابق، پابندیوں کا اطلاق ٹرانسپورٹیشن، مینوفیکچرنگ اور ٹریڈنگ، تعمیراتی، سرمایہ کاری اور روس، چین، متحدہ عرب امارات اور ایران میں رجسٹرڈ صنعتی کمپنیوں پر ہوگا۔ ان میں روسی جہاز کے لائٹنگ پلانٹ مایاک اور کازان اسٹیٹ گن پاؤڈر پلانٹ شامل ہیں۔ روس، چین اور ایران کے متعدد شہریوں پر پابندیاں بھی لگائی گئیں۔
یہ پابندیاں دس سال کے لیے لگائی گئی ہیں اور ان میں یوکرین کے علاقائی سمندر، اس کے اندرونی پانیوں اور بندرگاہوں میں غیر ملکی بحری جہازوں اور فوجی جہازوں کے داخلے پر پابندی یا بندش کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ ہوائی جہازوں کے یوکرین کی فضائی حدود میں داخل ہونے یا اترنے پر بھی پابندی ہے۔
پابندیوں میں اثاثوں کی روک تھام، کاروباری کارروائیوں پر پابندی، ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پابندی، املاک دانش کے حقوق، اقتصادی اور مالی ذمہ داریوں کی تکمیل کی معطلی شامل ہیں۔