صیہونی انتہا پسندوں نے غاصب صیہونی فوجیوں کی مدد و حمایت سے ایک بار پھر مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
بیت المقدس کے ادارہ اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ تقریبا ایک سو انتہا پسند صیہونی، لگاتار چوتھی مرتبہ غاصب صیہونی فوجیوں کی حمایت سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوئے اور اپنی مذہبی رسومات انجام دیں۔