صیہونی حکومت نے گھٹنے ٹیکے ، جنگ بندی کا آغاز ، فلسطینی جیت کا جشن منانے سڑکوں پر ، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ، القدس بریگیڈ کا اعلان
غزہ پر گیارہ دنوں کی وحشیانہ جارجیت کے بعد صیہونی حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد فلسطین کے مخۃلف علاقوں میں جشن کا ماحول ہے ۔
اسرائيل کے ٹی وی چینل -12 نے بتایا ہے کہ جنگ بندی پر دو بجے سے عمل در آمد شروع ہو گيا ۔
صیہونی کابینہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے ، گیارہ دنوں کی جارحیت کے بعد جنگ بندی کی خبروں کی تصدیق کی ہے لیکن اس بات پر زور دیا تھا کہ جنگ بندی پر عمل در آمد کے وقت کا تعین نہیں کیا گيا ہے ۔
حماس نے بھی بتایا ہے کہ مصر نے جمعہ کی صبح دو بجے سے جنگ بندی پر عمل در آمد کی اطلاع دی ہے ۔









